آئی پی ایل تاریخ کے پانچ تیزترین بولرز

کرکٹ شائقین کیلئے بیٹسمین کے چھکے اور بولرزکی تیزترین گیندیں ہمیشہ ہی توجہ کی مرکزہوتی ہیں۔یہ تو آپ یقینا جانتے ہی ہوں گے کہ مجموعی کرکٹ ہسٹری میں تیزترین گیند پھینکنے کا عالمی ریکارڈ کس بولر کے پاس ہے لیکن شاید آئی پی ایل ہسٹری میں تیزترین گیند پھینکنے والے بولرزکے بارے میں آپ کو علم نہ ہو۔

اس رپورٹ میں نہ صرف آئی پی ایل تاریخ میں تیزترین گیند کرانے والے بولرکے بارے میں آپ کو بتایا جارہا ہے بلکہ اس ٹورنامنٹ میں پانچ تیز ترین گیندیں پھینکنے والے بولرز کی تفصیل بھی پیش کی جارہی ہے۔

5 کگیسو ربادا

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر کگیسو ربادا موجودہ وقت کے برق رفتار بولرزمیں شما ر ہوتے ہیں آئی پی ایل تاریخ کی چھ میں سے تین تیز ترین گیندیں اُنہوں نے ہی پھینکی ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں 153.45کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آئی پی ایل تاریخ کی چھٹی تیزترین گیند کے علاوہ 153.50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر پانچویں تیز ترین پھینکنے والے بولر بھی ہیں۔

4 پیٹ کمنز

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر پیٹ کمنز اس فہرست میں چوتھے نمبرپر موجود ہیں جنہوں نے 2017ء کے آئی پی ایل ایڈیشن میں دہلی کیپٹل کی نمائندگی کرتے ہوئے 153.56کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برق رفتار گیند پھینکی تھی جو اُن کے کیریئرکی تیزترین گیند بھی ہے۔

آئی پی ایل ہسٹری میں چھ میں پانچ تیز ترین گیندیں دہلی کیپٹل کے بولرزکی جانب سے پھینکی گئی ہیں جوکہ خاصا دلچسپ ہے۔

3 کگیسو ربادا

جنوبی افریقی پیسر کگیسو ربادا کی یہ ٹاپ فائیوفاسٹسٹ بالز کی لسٹ میں دوسری انٹری ہے جنہوں نے 2019ء کے گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں 153.91کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔

2 کگیسو ربادا

اس فہرست میں دوسرے نمبرپر بھی دہلی کپیٹلز کے کگیسو ربادا موجود ہیں جنہوں نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں23 154.کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں پھینکیں تھیں جوکہ آئی پی ایل تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پھینکی گئی دوسری تیزترین گیند ہے۔

1 ڈیل اسٹین

آئی پی ایل ہسٹری میں تیزترین گیند پھینکنے کا اعزاز سائوتھ افریقی ہی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے نام ہے جنہوں نے 2012ء کے آئی پی ایل ایڈیشن میں 154.40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔

Check Also

مکی آرتھر کی سفارش پر پاکستانی ٹیم کا بولنگ+ ہیڈکوچ کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے اگلے متوقع کرکٹ ڈائریکٹر مکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔