بابراعظم کے روہت شرما سے دوسری پوزیشن چھیننے کا امکان

بابراعظم آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں روہت شرما سے دوسری یا ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین سکتے ہیں جس کیلئے انہیں بالترتیب 26اور 42 پوائنٹس درکار ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں آئوٹ ہوئے بغیر سات چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 77رنزبنائے جو اس سے پچھلے میچ میں صرف 19رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔

بابراعظم کو کیا کرنا ہوگا؟

دوسرے ون ڈے میچ میں 77رنزبنانے کے بعد شائقین کو کپتان سے نہ صرف تیسرے ون ڈے میچ میں مزید بڑی اننگز کھیلنے کی اُمیدہے بلکہ وہ بابراعظم سے اُمید لگارہے ہیں کہ وہ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں روہت شرما سے دوسری یا ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین سکتے ہیں جس کیلئے انہیں بالترتیب 26اور 42 پوائنٹس درکار ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ میں 829پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہیں جبکہ روہت شرما 855 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ویرات کوہلی 871پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر موجود ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔