بابراعظم رنزکی دوڑمیں سب سے آگے نکل گئے

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریزمیں انفرادی کارکردگی کے اعتبار سے سیریزکے ٹاپ بیٹسمینوں پرنگاہ ڈالیں تو پاکستانی کپتان بابراعظم 221رنز بناکر سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے یہ رنز 101.84کے اسٹرائک ریٹ اور110.50کی عمدہ ایوریج سے بنائے۔ وہ سیریزمیں 60 سے زائد رنزبنانے والے بیٹسمینوں میں واحد پلیئر تھے جنہوں نے گیندوں سے زائد رنزبنائے۔

بابراعظم کے بعد سیریزمیں 200رنزمکمل کرنے کا سنگ میل عبورکرنے والے دوسرے بیٹسمین برینڈن ٹیلر تھے جنہوں نے 88کے اسٹرائک ریٹ اور 68کی ایوریج سے 204رنزبنائے۔اُن کے علاوہ سین ولیمز اور امام الحق ہی دیگر دو ایسے بیٹسمین تھے جو 100رنزکی حدپارسکے۔

سیریزمیں ناکام رہنے والے پاکستانی بیٹسمینوں پر نگاہ ڈالیں تو فخرزماں ملنے والے ایک میچ میں صرف دو رنز بناسکے۔محمد رضوان تین میچز میں آٹھ رنزفی اننگزکی معمولی ایوریج سے صرف 25رنزبناسکے جن میں اُن کا ہائیسٹ اسکور 14رنزرہا۔اس طرح حیدرعلی اور عابدعلی دو،دواننگزکھیل کر بالترتیب 42اور43رنزبناسکے جبکہ افتخاراحمد تین میچز میں 18رنزکی بیسٹ اننگز سمیت صرف 46رنزبناسکے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔