ہفتہ , 18 ستمبر 2021

آئی سی سی نے بابراعظم کو دوبارہ نمبرون بننے کی خوشخبری سنادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم لگاتار774د ن تک دُنیاکے عالمی نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین رہنے کے بعد گزشتہ آسٹریلیا- انگلینڈ سیریزکے اختتام پر اس پوزیشن سے محروم ہوئے تھے جب انگلینڈکے ڈیوڈملن نے اُن سے یہ درجہ چھین لیا تھا۔

نمبرون پوزیشن چھن جانے کے بعد بابراعظم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں آرہے ہیں۔ وہ بطورکپتان زمبابوے کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شریک ہیں۔بابراعظم کو دوبارہ نمبرون بننے کیلئے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں کتنے رنز بنانا ہوں گے،اس بارے میں ’ورلڈاسپورٹس ‘(یوٹیوب چینل) پہلے رپورٹ پیش کرچکاہے۔

اب پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریزکے آغاز سے عین قبل آئی سی سی کا اہم ٹوئٹ سامنے آیاہے جس میں انہوں نے بابراعظم کے دوبارہ نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین کے واضح امکان کی نشاندہی کی ہے۔

نمبرون بننے کیلئے بابراعظم کو کتنے رنز بنانا ہوں گے؟

(How Babar Azam can be No.1 again?)

آ ئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاہے کہ 774دن عالمی نمبرون بیٹسمین رہنے والے بابراعظم اب دوبارہ اس اعزاز کوپانے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں جس کیلئے انہیں صرف آٹھ پوائنٹس درکار ہیں تاہم آئی سی سی نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن واپس پانے کیلئے کتنے رنز درکار ہوں گے؟

اس حوالے سے اندازے پر مبنی ایک خصوصی رپورٹ ’ورلڈاسپورٹس‘(یوٹیوب چینل) پہلے ہی پیش کرچکاہے جو آپ چینل کی ویڈیولسٹ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

کیوی کپتان کین ولیمسن نے نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آج شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 238 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے