بڑازمبابوین بیٹسمین دورۂ پاکستان میں ہمت ہار گیا

تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوین ٹیم کے اہم کھلاڑی پر دورہ ٔ پاکستان بھاری پڑگیا جنہوں نے دلبراشتہ ہوکر کرکٹ ہی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

زمبابوےکے تجربہ کارترین کھلاڑیوں میں شامل ہونے والے ایلٹن چیگمبرا پر دورۂ پاکستان بھاری پڑگیاہے جنہوں نے فوری طورپر ہرلیول کی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایلٹن چیگمبرا کی ریٹائرمنٹ کی وجہ

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے قبل ایلٹن چیگمبرا نے اعلان کیاہے کہ سیریزکا تیسرامیچ اُن کے کیریئرکا آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کررہاہوں کیونکہ گزشتہ پانچ سالوں سے اپنی انجریز سے لڑتے لڑتے تھک گیاہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے سولہ سالہ انٹرنیشنل کیریئرکے خاتمے کا فیصلہ اپنی مرضی سے کررہاہوں۔ واضح رہے کہ 34سالہ ایلٹن چیگمبرا نے 213ون ڈے اور14ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ آج وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کا میچ نمبر 57کھیلیں گے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔