پاک- زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریزکے بعد بابراعظم کی نئی رینکنگ جاری

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلی گئی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریزکے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹیموں اور پلیئرزکی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ ملا ہے اور وہ بدستور چوتھے نمبرپر ہی موجودہے۔

پلیئرز رینکنگ

آئی سی سی نے پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریزکے بعد پلیئرزکی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس کا پاکستانی شائقین کو شدت سے انتظار تھا لیکن اُن کیلئے مایوس کن خبریہ ہے کہ آئی سی سی نے بابراعظم کو دوٹی ٹوئنٹی اننگزمیں دو ففٹیوں کے بدلے میں صرف دو ہی پوائنٹس دئیے ہیں جس کے سبب وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن نہیں پاسکے جس کیلئے اُنہیں کم ازکم آٹھ رنز درکار تھے۔

اب بابراعظم 871پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر موجود ہیں جن کاعالمی نمبرون ڈیوڈملن سے فاصلہ ابھی بھی چھ پوائنٹس باقی ہے۔

اس طرح فخرزمان اور محمد حفیظ کو چار،چار درجے تنزلی کا سامناکرنا پڑا ہے جس کے سبب وہ بالترتیب 26ویں اور 46ویں درجے پر چلے گئے ہیں۔ سیریزمیں تیسرے ٹاپ اسکوررکا اعزاز پانے والے حیدرعلی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بڑی ترقی ہوئی ہے جو 632درجے پھلانگ کر 110ویں نمبرپر آگئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ

بولنگ رینکنگ کی جانب دیکھیں تو سیریز میں صرف ایک میچ کھیلنے والے عمادوسیم دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر آٹھویں سے دسویں نمبرپر چلے گئے ہیں جو ٹاپ ٹین بولرزمیں شامل واحد پاکستانی بھی ہیں۔دیگر پاکستانی بولرز میں ترقیاں پانے والے بولرزوہاب ریاض چھ درجے ترقی پاکر 103، حارث رئوف 51درجے پھلانگ کر 108ویںدرجے پر آگئے ہیں جبکہ سیریزمیں سب سے زیادہ آٹھ وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز ایوارڈ پانے والے عثمان قادر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں 207ویں درجے پر انٹری ماری ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔