پاک- زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریزکے 5 ناکام ترین بیٹسمین

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلی گئی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریزمیں ناکام بیٹسمینوں پر نگاہ ڈالیں تو فخرزمان، ایلٹن چیگمبرا،سین ولیمز،برینڈن ٹیلراور سکندر رضا جیسے نام دکھائی دیتے ہیں جبکہ محمد رضوان بھی اپنی واحد اننگزمیں تین گیندیں کھیلنے کے باوجود کوئی رن نہیں بناسکے تھے البتہ وہ آئوٹ بھی نہیں ہوئے تھے۔

فخرزمان کی مایوس کن کارکردگی

فخرزمان تین میچزمیں محض پندرہ رنزفی اننگزکی ایوریج سے 45رنزبناسکے اوروہ بھی 47 گیندیں کھیل کر… اس طرح سیریزمیں ایلٹن چیگمبراصرف 41رنزبناسکے جو اُن کے کیرئیرکی آخری سیریزتھی۔ ون ڈے سیریز میں لاجواب کارکردگی دکھانے والے سین ولیمزاوربرینڈن ٹیلر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آف کلر دکھائی دئیے جو بالترتیب 38اور31رنزہی بناسکے۔

اس طرح سکندررضا کودو اننگز کھیلنے کے باوجود پاکستانی بولرزکے سامنے صرف چودہ رنزہی بنانے کا موقع مل سکا۔

Check Also

مکی آرتھر کی سفارش پر پاکستانی ٹیم کا بولنگ+ ہیڈکوچ کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے اگلے متوقع کرکٹ ڈائریکٹر مکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔