بابراعظم نے پی ایس ایل تاریخ کا بڑابیٹنگ ریکارڈ توڑڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل تاریخ کا ایک بڑا بیٹنگ ریکارڈبنادیاہے جنہوں نے یہ کارنامہ پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 65 رنزکی شاندار اننگز کے دوران سرانجام دیاہے۔بابراعظم اب تک پی ایس ایل تاریخ کے کھیلے گئے پانچ ایڈیشنز میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابراعظم کا ریکارڈ

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ملتوی شدہ پلے آف مرحلے کے میچز شروع ہوئے تو ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورربابراعظم نے پہلے ہی روز پی ایس ایل تاریخ کا بڑا ریکارڈقائم کردیا جنہوں نے 53 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دوچھکوں سے مزین 65رنزکی عمدہ اننگز کھیلی۔اس اننگزکی بدولت اگرچہ وہ کراچی کنگزکو میچ نہ جتواسکے تاہم میچ ٹائی ہوجانے کے بعد سپراوورمیں کراچی کنگز فتح حاصل کرکے پہلی بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔

بابراعظم نے 65رنزکی اننگزکھیل کر پی ایس ایل 5میں اپنے رنزکا مجموعہ 410 رنزتک پہنچادیاہے جس کے سبب وہ پی ایس ایل ہسٹری میں ایک ایڈیشن میں 400 رنزکا سنگ میل دوبار عبورکرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔اس سے قبل 2017/18ء کے ایڈیشن میں بھی 402رنزبنائے تھے۔

اب تک پی ایس ایل کے پانچ ایڈیشنزمیںسے ایک ایڈیشن میں کسی بیٹسمین کی جانب سے 400 رنزبنانے کے صرف پانچ ہی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں سے دوبار یہ کارنامہ بابراعظم نے سرانجام دیاہے جبکہ لیوک رونکی ،شین واٹسن اور کامران اکمل ایک ایک بار یہ اعزاز پاسکے ہیں۔

لیوک رونکی نے 2017/18ء کے ایڈیشن میں 435، شین واٹسن نے 2018/19ء کے ایڈیشن میں 430 جبکہ کامران اکمل نے 2017/18ء کے ایڈیشن میں 425رنزبنائے تھے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔