آج لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کا ٹاکرا – کس کا پلڑابھاری؟

پاکستان سپرلیگ 2020ء کا پلے آف مرحلہ شروع ہوچکاہے جس کے پہلے روزکراچی کنگز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے جبکہ پشاورزلمی ایلی مینیٹرمیچ میں لاہورقلندرزکے ہاتھوں شکست کھاکرٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔اس لئے اب پی ایس ایل ٹرافی ٹورنامنٹ میں باقی رہ جانے والی تین ٹیمیں لاہورقلندرز،ملتان سلطانزاورکراچی کنگزمیں سے کوئی ایک ٹیم اُٹھائے گی جن میں کوئی بھی ٹیم اس سے قبل پی ایس ایل چیمپئن نہیں بن سکی۔

کراچی کنگزپہلے ہی پی ایس ایل5کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ فائنل میں اُس کے مدمقابل کونسی ٹیم آئے گی ،اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا جب لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کی ٹیمیں ایلی مینیٹرٹومیں آج رات آٹھ بجے مدمقابل آئیں گی۔

یہ میچ ایک طرح سیمی فائنل ہے جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم پی ایس ایل5کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔اس میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا سابقہ ہیڈٹو ہیڈ ریکارڈ، آخری پانچ پانچ میچز میں کارکردگی، دونوں ٹیموں کی بیٹنگ اوربولنگ سٹرنتھ کے علاوہ پلیئنگ الیونز اس رپورٹ میں پیش کی جارہی ہیں۔

پاکستان سپرلیگ میں لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کے مجموعی نتائج پر نگاہ ڈالیں تو یہاں کسی ٹیم کو برتری حاصل دکھائی نہیں دیتی۔دونوں ٹیموں کے مابین اب تک چھ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے تین لاہورقلندرزنے تو تین ہی ملتان سلطانز نے جیتے ہیں۔

پی ایس ایل 5کے رائونڈ مرحلے میں دونوں ٹیمیں دوبار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جن میں سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک فتح ملی جن میں سے آخری میچ میں لاہورقلندرزفاتح رہی تھی۔

پی ایس ایل فائیو میں آخری پانچ پانچ میچز میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھیں تو لاہورقلندرزکاپلڑا بھاری ہے جس نے اپنے آخری دونوں میچز جیتنے سمیت آخری پانچ میچز میں چار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب ،ملتان سلطانزکو آخری پانچ میچز میں دوفتوحات کے بدلے دوشکستوں کا سامناکرنا پڑا جن میں آخری دونوں میچز میں شکستیں شامل ہیں ۔جس کے سبب ملتان سلطانز کا مورال ڈائون ہوگا۔

بیٹنگ لائن

ملتان سلطانزکی بیٹنگ لائن کپتان شان مسعود کے علاوہ ریلی روسوئواور خوشدل شاہ پر انحصار کررہی ہے جبکہ لاہور قلندرزکی بیٹنگ لائن نسبتاً مضبوط ہے جس میں فخرزمان کے علاوہ تمیم اقبال،محمدحفیظ اور بین ڈنک جیسے بیٹسمین موجود ہیں۔ محمد حفیظ نے گزشتہ میچ میں 46 گیندوں پر 74رنزکی فاتحانہ اننگز کھیل کر اپنی فارم ثابت کی ہے۔

بولنگ لائن

بولنگ لائن میں بھی لاہورقلندرزکو برتری حاصل ہے جن کے پاس شاہین شاہ آفریدی،حارث رئوف، دلبرحسین اور ڈیوڈویسے جیسے پیسرکے علاوہ صمت پٹیل جیساتجربہ کار اسپنرموجود ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویرکے علاوہ عمران طاہراورشاہدآفریدی کی اسپن بولنگ پر انحصارکررہی ہے جن کے فاسٹ بولر محمد عرفان کی کارکردگی خاصی حدتک مایوس کن ہے جونہ صرف رائونڈ مرحلے میں ناکام رہے تھے جبکہ کراچی کنگزکے خلاف گزشتہ میچ میں بھی دواوورزمیں کوئی وکٹ لئے بغیر ہی 22رنزدے ڈالے تھے۔

پلیئنگ الیونز

لاہورقلندرزکے خلاف دوسری ایلی مینیٹر میچ کیلئے آج ملتان سلطانزپلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ جنید خان کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ شان مسعود کو اوپننگ کرنی چاہیے اور ایڈم لیتھ کو ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنا چاہیے۔ دوسرے ایلی مینیٹر کیلئے آج ملتان سلطانز کی ممکنہ پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

  1. شان مسعود
  2. ذیشان اشرف
  3. ایڈم لئتھ
  4. ریلی روسوئو
  5. روی بوپارہ
  6. خوشدل شاہ
  7. شاہد آفریدی
  8. سہیل تنویر
  9. محمد الیاس
  10. عمران طاہر
  11. جنید خان

گزشتہ میچ میں فتح حاصل کرنے والی لاہورقلندرزکی فاتح پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

  1. فخرزمان
  2. تمیم اقبال
  3. سہیل اختر (کپتان)
  4. محمد حفیظ
  5. بین ڈنک
  6. ڈیوڈ ویسے
  7. صمت پٹیل
  8. شاہین شاہ آفریدی
  9. حارث رئوف
  10. محمد فیضان
  11. دلبر حسین

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔