حارث رئوف کا بڑاکارنامہ – دُنیاکے سرفہرست ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئے

پاکستان سپرلیگ کی ٹیم لاہورقلندرزکے اہم بولر حارث رئوف نے ایلی مینیٹر2میچ میں ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کو پہلی ہی گیندپر بولڈکرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دُنیاکے سرفہرست بولربننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیاہے جنہوں نے بڑااعزاز حاصل کرنے والے محض چند بولرزکی فہرست میں اپنا نام بھی درج کرادیاہے۔

لاہورقلندرزکے حارث رئوف نے کونسا بڑا اعزاز حاصل کیاہے؟ اس کی تفصیل اس رپورٹ میں پیش کی جارہی ہے۔
لاہورقلندرزکی بولنگ لائن کے اہم رکن حارث رئوف گوکہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں غیرمعمولی کارکردگی نہیں دکھاسکے جنہوں نے پی ایس ایل5کے فائنل سے قبل ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سات میچز میں آٹھ ہی وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں سے پانچ وکٹیں آخری دومیچز میں حاصل کی ہیں۔

حارث رئوف سرفہرست بولر کیسے؟

ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلی مینیٹرمیںحارث رئوف نے اوپنر ذیشان اشرف اور ریلی روسوئو کے علاوہ شاہد آفریدی کی وکٹ حاصل کرکے لاہورقلندرزکو پہلی بار فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔ اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کرکے حارث رئوف نے 2020ء کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلنڈرایئرمیں دُنیا کے سبھی بولرزکوپیچھے چھوڑدیاہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ رواں برس مجموعی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 50وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دُنیاکے پہلے بولر بھی بن گئے ہیں۔

حارث رئوف نے رواں برس31 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 50وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے رواں برس زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرنے کی دوڑمیں اپنے ہی ساتھی شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑاہے جنہوں نے 33 میچز میں 48وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جو گزشتہ میچ میں حارث رئوف کی 3/30 کی کارکردگی سے قبل 2020 کے ٹی ٹوئنٹی کیلنڈرایئرمیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی تھے۔

اس فہرست میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان تیسرے نمبرپر ہیں جنہوں نے رواں برس 39ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 48وکٹیں حاصل کی ہیں۔

حارث رئوف ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے محض چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ اُن سے قبل یہ کارنامہ صرف وہاب ریاض، سہیل تنویر اور یاسرعرفات ہی سرانجام دے سکے تھے۔

Check Also

مکی آرتھر کی سفارش پر پاکستانی ٹیم کا بولنگ+ ہیڈکوچ کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے اگلے متوقع کرکٹ ڈائریکٹر مکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔