Breaking News

پاکستان گرین بمقابلہ پاکستان وائٹس کے مابین دوسراپریکٹس میچ

نیوزی لینڈمیں موجودپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپورپریکٹس کررہے ہیں جنہوں نے آج دوسرے پریکٹس میچ سے قبل بھرپورٹریننگ کی۔کھلاڑی جیم میں بھرپورٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔ کھلاڑیوں نے جیم میں ڈرلزاور ویٹ لفٹنگ بھی کی۔خوشدل شاہ ،روحیل نذیر اور عابدعلی نے بھاری وزن اُٹھانے کی مشقیں کی۔

جیم پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں نے گرائونڈمیں بھرپور پریکٹس کی۔جنہیں ہیڈکوچز مصباح الحق اور اعجازاحمد نے فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس بھی کرائی۔سرفراز احمد وکٹ کیپنگ جبکہ شاداب خان فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرتے دکھائی دئیے۔ اعجازاحمداور بیٹنگ کوچ یونس خان نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تیزی سے فیلڈنگ اور تھروکرنے کی پریکٹس کرائی۔

کپتان بابراعظم اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ مل کر بیٹنگ سے ناکنگ کرتے دکھائی دئیے۔جن کے ساتھ حسین طلعت کو بھی مشقیں کرتے دیکھا گیا۔ محمد حفیظ بھی پریکٹس کیلئے تیار دکھائی دئیے۔

دوسرا پریکٹس میچ

بعدازاں دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں ایک ٹیم پاکستان گرین ہے جن کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ پاکستان وائٹ ہے جن کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں ۔ پاکستان گرین کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پریکٹس میچ میں محمد حفیظ کو ابتدا ہی میں کریزپر بھیجا گیا جنہوں نے نسیم شاہ کے خلاف شاندار شاٹس کھیلے جبکہ شاداب خان بھی بھرپورردھم میں دکھائی دئیے۔

Check Also

یہ وقت بھی گزرجائیگا‘، بابر نے کوہلی کیلئے ٹوئٹ کرنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔