پاکستان ٹیم کا پہلا 2 روزہ انٹرااسکواڈمیچ جاری

نیوزی لینڈمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج نیٹ پریکٹس کرے گا جبکہ شاہینز اور ٹیسٹ اسکواڈکے کھلاڑیوں کے درمیان آج دورے کا پہلا انٹرااسکواڈ دو روزہ میچ شروع ہوگیاہے۔
کل شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرکے کیوی کنڈیشنز میںخودکے موثرہونے کا ثبوت دیاتھا جبکہ آج نوجوان بولر نسیم شاہ کا امتحان ہے کہ وہ ان کنڈیشنز میں کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ٹور میں بیٹسمینوں میں اب تک محمد حفیظ ، بابراعظم ،ذیشان ملک اور حیدرعلی کے علاوہ کسی حد تک عبداللہ شفیق متاثر کن کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔جبکہ بولرزمیں عثمان قادراورعمادوسیم بھرپور ردھم میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی بھرپورپریکٹس سے ردھم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج دوپہرکو حیدرعلی نیوزی لینڈمیں میڈیاٹاک بھی کریں گے۔اس سے قبل پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شروع ہوچکا ہے جس میں اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو 2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک ٹیم کی قیادت اظہر علی اور دوسری کی روحیل نذیر کررہے ہیں۔

اظہر علی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں آپشنل سیشن رکھنے کا مقصد باؤلرز کو آج آرام دینا ہے۔آپشنل سیشن میں شریک کھلاڑی آج نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم گراؤنڈ میں فیلڈنگ پریکٹس بھی کررہے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔