پہلا ٹی ٹوئنٹی: عبداللہ شفیق صفرپر آئوٹ (پلیئنگ الیون اور موسم رپورٹ)

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا میچ آکلینڈ میں شروع ہوگیاہے جس میں پاکستانی کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

پاکستانی اننگزکا آغاز محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے کیا جہاں عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر ہی جیکب ڈفی کا شکار بنے۔

پلیئنگ الیون

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایڈن پارک آکلینڈ میں جاری پہلے ٹی ٹونٹی میچ پاکستان ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، حیدر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں جبکہ مڈل آرڈر میں کپتان شاداب خان ، خوشدل شاہ شامل ہیں

پلیئنگ الیون میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عماد وسیم ، فہیم اشرف ، وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آکلینڈکا موسم آج کھیل کیلئے بہترین ہے جہاں پوری طرح دھوپ نکلی ہوئی ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔