آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان- دوتبدیلیاں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکا دوسرامیچ کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کا سابقہ ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے جسے وہاں کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچزمیں میزبان نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کے بعدپاکستان ٹیم دبائو میں ہے جسے سیریزبچانے کیلئے دوسرامیچ جیتنا لازمی ہے۔گزشتہ میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈرشکست کی وجہ بناتھا جب چاروں ٹاپ آرڈربیٹسمینوں عبداللہ شفیق، حیدرعلی ، محمد حفیظ اور محمد رضوان کی ناکامی کے سبب پاکستان ٹیم 20/4 کی صورتحال سے دوچار ہوجانے کے بعد پہلے 11اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 51رنزبناسکی۔اُس وقت پاکستان کارن ریٹ پانچ رنز فی اوورسے بھی خاصا نیچے تھا لیکن آخری9اوورزمیں کپتان شاداب خان کے علاوہ فہیم اشرف کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم 11.33رنزفی اوورکے لاجواب رن ریٹ سے مزید 102رنزبناکر ٹیم کا مجموعہ 153/9تک پہنچانے میں کامیاب رہی تھی۔ گویا اگر پاکستان ٹیم پہلے دس اوورزمیں51کے بجائے 70-80 رنزبنالیتی تو پھر پاکستان ایک قابل دفاع مجموعہ بناسکتی تھی۔

بہرحال! پاکستان کرکٹ بورڈنے پریس ریلیز کے ذریعے نیوزی لینڈکے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاہے جس میں17کھلاڑی رکھے گئے ہیں جن میں کپتان شاداب خان،محمد رضوان،عبداللہ شفیق،حیدرعلی،سرفرازاحمد، محمد حفیظ،خوشدل شاہ، افتخار احمد،فہیم اشرف ،عمادوسیم،محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت،وہاب ریاض،موسی خان اورعثمان قادرشامل ہیں۔

پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق کوویڈ19اورکنکشن قوانین کے سبب 17رکنی اسکواڈٹیم کے ساتھ رکھنے کی اجازت ہے جن میں سے کوئی بھی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتاہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپننگ جوڑی میں لازما تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق دونوںہی ایسے ٹاپ فائیوبیٹسمینوں میں شامل ہیں جن کا حالیہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی 2020ء میں بائونڈری پربال ریشو سب سے کم تھا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈسے ملتی جلتی کنڈیشنز میں گزشتہ دورۂ آسٹریلیامیں شاندارکارکردگی دکھانے والے افتخاراحمدکو بھی جگہ دینی چاہیے جوبائونسی وکٹوں پر اورفاسٹ بولرزکے خلاف اچھاکھیلتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ گزشتہ ٹارگٹ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 102*رنزکی ناقابل شکست سنچری کی صورت میں لاجواب اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی پلیئئنگ الیون:

اس تناظر میں نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونی چاہیے۔

  1. عبداللہ شفیق
  2. حیدرعلی
  3. محمد حفیظ
  4. افتخار احمد
  5. شاداب خان (کپتان)
  6. سرفراز احمد
  7. فہیم اشرف
  8. عمادوسیم
  9. وہاب ریاض
  10. حارث رئوف
  11. شاہین شاہ آفریدی

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔