ہملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈکا سابقہ ہیڈ ٹوہیڈ ریکارڈ

آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی ہے جہاں وہ کل یعنی 20دسمبر کو میزبان نیوزی لینڈکے خلاف سیریزکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

ہملٹن آمد پر کھلاڑی پرجوش دکھائی دئیے جن کے چہروں پر پہلے میچ کی شکست کی مایوسی کے اثرات نہیں تھے۔ اس موقع پر کھلاڑی آپس میں جگہ بولنگ کوچ وقاریونس کپتان شاداب خان سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

کپتان شاداب خان کاکہناہے کہ ہماری ٹیم میں کئی نوجوان پلیئرزموجود ہیں جنہوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے یقینا کچھ نہ کچھ سیکھا ہوگا۔پہلے میچ کا مثبت پہلو یہ تھا کہ ہم نے جلدی وکٹیں گرجانے کے باوجود بھرپورفائٹ بیک کی اورکم بیک کیا۔

ہیڈ ٹو ہیڈ

کل ہملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین مجموعی طورپر تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا ۔اس سے قبل یہاں دونوں ٹیمیں دو بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں۔ پاکستان کا ہملٹن میں میزبان کیوی ٹیم کے خلاف سابقہ ریکارڈانتہائی مایوس کن ہے جسے یہاں کھیلے گئے دونوں میچز میں شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔