دوسراٹی ٹوئنٹی:حیدرعلی اورعبداللہ شفیق مسلسل دوسرے میچ میں ناکام

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہملٹن میں شروع ہوگیاہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ کی پلیئنگ الیون ہی برقراررکھی ہے البتہ اوپننگ جوڑی تبدیل کی ہے۔

دوسرے میچ میں محمدرضوان کے ساتھ حیدرعلی کو اوپنر بھیجا گیاجو مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے جو چار گیندوں پر ایک چھکے سمیت آٹھ رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق جنہوں نے پچھلے میچ میں اوپننگ کی تھی،وہ آج ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے آئے مگر کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔حیدرعلی اور عبداللہ شفیق دونوں ہی ٹم سائوتھی کا شکار بنے

آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون :

  1. محمد رضوان
  2. حیدر علی
  3. عبداللہ شفیق
  4. محمد حفیظ
  5. شاداب خان
  6. خوشدل شاہ
  7. عمادوسیم
  8. فہیم اشرف
  9. وہاب ریاض
  10. شاہین شاہ آفریدی
  11. حارث رئوف

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔