وقاریونس کو دورۂ نیوزی لینڈ سے گھرواپس بھیجنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیوزی لینڈمیں آخری ٹیسٹ میچ سے قبل ہی بولنگ کوچ وقاریونس کو پاکستان واپس بھیجنے کا اعلان کردیاہے۔پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق ، وقاریونس نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

وقاریونس کی وطن واپسی کی وجوہات

واضح رہے کہ وقاریونس گزشتہ جون سے اپنی فیملی سے نہیں ملے۔اُن کی فیملی رواں ہفتے پاکستان آرہی ہے جو 17 جنوری کو واپس آسٹریلیا چلی جائے گی۔ وقاریونس نے بورڈکو درخواست دی تھی کہ وہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں جسے بورڈنے منظورکرلیاہے۔

26جنوری2021 سے سائوتھ افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریزکے آغاز سے قبل ہی وقاریونس دوبارہ قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔