محمد رضوان نے ناقدین کے منہ بند کردئیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان شدیدتنقید اور دبائومیں یادگار اننگز کھیل کر سب کے منہ بند کردئیے ہیں۔ پہلے دومیچزمیں ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں ٹاپ اسکورررہنے کے باوجود مجھ سمیت تقریباً ہر مبصراورکرکٹ شائقین کا یہی خیال تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان کے بجائے سرفرازاحمد کو ٹیم میں کھلایاجائے لیکن آج محمد رضوان نے لاجواب بیٹنگ کرکے سب کے منہ بند کردئیے ہیں۔

پاکستان ٹیم تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری۔عبداللہ شفیق، عمادوسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرکے افتخاراحمد، حسین طلعت اور محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بنایاگیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈاوپنر ٹم سیفرٹ کے 35رنزکے علاوہ ڈیون کون وے کے 63رنزکی بدولت نیوزی لینڈکی ٹیم اسکوربورڈپر 173/7کا مجموعہ حاصل کرلیا۔ پاکستانی بولرزمیں فہیم اشرف نے تین جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقار یونس ٹیم چھوڑ کر کیوں واپس آرہے ہیں؟

پاکستان نے 174رنزکے بڑے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو حیدرعلی مسلسل تیسرے میچ میں ناکام رہتے ہوئے 11رنزبناکر آئوٹ ہوئے تاہم اُن کے آئوٹ ہونے تک محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کا اسکور 40رنزہوچکاتھا۔اس موقع پر محمد رضوان اور محمد حفیظ نے 72رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

محمد حفیظ دوچوکوں اور تین چھکوں سمیت 29 گیندوں پر 41رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو آنے والے بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہرسکے۔خوشدل شاہ13، فہیم اشرف دو جبکہ شاداب خان صفرپر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کو آخری اوورمیں چاررنزدرکار تھے تو 20ویں اوورکی دوسری گیندپر محمد رضوان آئوٹ ہوگئے جنہوں نے 59 گیندوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں سے مزین 89رنزکی لاجواب اورکیریئربیسٹ اننگز کھیلی۔

بعدازاں 20اوورکی چوتھی گیندپر افتخاراحمدنے لمبا چھکا لگاکر پاکستان کوچاروکٹوں سے فتح دلادی۔محمد رضوان کو آخری میچ جبکہ ٹم سیفرٹ کوسیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔