بھارتی کرکٹر سریش رائنا ممبئی میں گرفتار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈربیٹسمین سریش رائنا کو ممبئی میں گرفتار کرلیاگیاہے تاہم اطلاعات کے مطابق اب اُن کی ضمانت پر رہائی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں سے 34لوگوں کو گرفتار کیاگیا جن میں بھارتی کرکٹر سریش رائنا بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر گلوکار گرورندھاوا کی بھی گرفتاری عمل میں آئی۔

پاکستانی بولنگ وقاریونس کا دورۂ نیوزی لینڈ ادھورہ چھوڑکر واپس آنے کا فیصلہ

بتایاگیاہے کہ یہ گرفتاں کوویڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی پر ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اب سریش رائناکو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔ واضح رہے کہ سریش رائنا گزشتہ اگست میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور مشتاق علی ٹرافی میں اترپردیش کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔