پاکستان ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا- اہم ترین کھلاڑی پہلے ٹیسٹ سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگاہے جس کے اہم ترین کھلاڑی انجرڈ ہوکر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق پہلے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔

لیگ اسپنر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جوکہ 26 دسمبر سے مونٹ مائونگانوئی میں شروع ہوگا۔

ایسی اننگز کھیلنے پر کس نے مجبورکیا؟ محمد رضوان کی میڈیاٹاک

اطلاعات کے مطابق شاداب خان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی،شاداب خان کا ایم آر آئی اسکین کل کرایا جائے گا جس کی رپورٹ کے بعد انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی،ان کی جگہ ظفر گوہر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔