اہم ترین پاکستانی کھلاڑی سائوتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز بھی باہر

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے جس میں پاکستان ٹیم اپنے کپتان بابراعظم سمیت تین اہم کھلاڑیوںکے بغیر پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔اوپنر امام الحق اور شاداب خان انگوٹھے اور ٹانگ کی انجری کے سبب مونٹ مائونگانوئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ کو یقین تھا کہ یہ تینوں کھلاڑی نیوزی لینڈکے خلاف 3جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے لیکن اب نیوزی لینڈ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ان میں سے ایک اہم کھلاڑی نہ صرف نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ بلکہ اگلے ماہ شروع ہونے والی سائوتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔

نیوزی لینڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بائیں ٹانگ میںانجری کے سبب کم ازکم چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں ۔جس کے سبب وہ نہ صرف نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بابراعظم کی رینکنگ کو بڑا دھچکا

ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایاگیا کہ شاداب خان سائوتھ افریقہ کے خلاف صرف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے یا پھر اُن کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور میڈیکل ٹیم کو یقین ہے کہ کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انجری سے مکمل صحت یاب ہوکر 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا دستیاب ہوں گے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔