کیوی کپتان کین ولیمسن نے نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آج شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 238 رنزکی شاندار اننگز کھیلی اور اس دوران انہوں نے ساتھی بیٹسمین ہنری نکولس کے ساتھ مل کر 369 رنزکی ریکارڈ شراکت بھی قائم کی۔

کین ولیمسن نے آج 238 رنزکی اننگز کھیل پر پاکستان کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کیوی بیٹسمین بننے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔اس سے قبل یہ اعزاز میتھیو سنکلیئر کو حاصل تھا جنہوں نے 2001ء میں کرائسٹ چرچ ہی کے مقام پر 204رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی

کین ولیمسن پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے محض تیسرے کیوی بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز صرف میتھیو سنکلیئر اور برینڈن میکولم ہی کو حاصل ہوسکاتھا۔

ریکارڈ شراکت

آج کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے لاجواب بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی جو پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری شراکت قائم کرنے والی پہلی جوڑی بنے۔دونوں کے درمیان 369رنز کی شراکت قائم ہوئی۔اس سے قبل پاکستان کے خلاف کیوی بیٹسمینوں کی جانب سے سب سے بننے والی سب سے بڑی شراکت 297رنزپر مشتمل تھی جوکہ نومبر 2014ء میںشارجہ کے مقام پر کین ولیمسن ہی نے برینڈن میکولم کے ساتھ مل کر بنائی تھی۔

آج کین ولیمسن اور ہنری نکولس کے مابین بننے والی 369رنزکی شراکت پوری کیوی ٹیسٹ ہسٹری میں بننے والی مجموعی طورپر تیسری جبکہ حالیہ لگ بھگ تین دہائیوں میں بننے والی سب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل اس سے بڑی آخری شراکت جنوری 1991ء میں مارٹن کرواوراینڈریو جونز کے مابین قائم ہوئی تھی جب اس جوڑی نے ویلنگٹن کے مقام پر سری لنکا کے خلاف تیسری وکٹ پر 467رنزجوڑے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پانچ بڑے ریکارڈ ٹوٹے جن کی تفصیل اس رپورٹ میں ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔