زیرمعائدہ کئی سپراسٹارغیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل 6کے بقیہ میچزنہیں کھیلیں گے

پی ایس ایل کے بقیہ 20کے انعقاد اور نئے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کے مطابق یکم جون سے پی ایس ایل کے میچز شروع ہوں گے جب لاہورقلندرز اوراسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی گوکہ یکم جون سے پی ایس ایل رونقیں ایکبارپھر بحال ہوجائیں گی لیکن پہلے چودہ میچز کی طرح ان مقابلوں میں کئی غیرملکی اسٹارز ایکشن میں دکھائی نہیں دے سکیں گے جس سے پی ایس ایل 6کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔

فرنچائزڈذرائع کے مطابق کئی کھلاڑی دیگر معائدوں یا اپنی نیشنل ٹیموں میں مصروف ہونے کے سبب پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز میں شرکت سے قاصرہیں مگر جو کھلاڑی فارغ ہیں ، وہ کوویڈ19سے متعلق پی سی بی کی لاپرواہی کے سبب دوبارہ پاکستان آنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

کرس گیل بھی پی ایس ایل 6 سے باہر؟

ذرائع کے مطابق گوکہ کئی ایسے کھلاڑی جو پی ایس ایل2021 کے پہلے چودہ میچز کے دوران پی ایس ایل کا حصہ بن چکے ہیں،اُن کی جانب سے پی ایل ایس 6کے بقیہ میچز کے حوالے سے مثبت جواب نہیں ملا۔جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے آئیکن پلیئر کرس گیل بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول کے سبب پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکااور ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیااور بنگلہ دیش کے موجودہ پلیئرزکی شرکت انتہائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔قرنطینہ کی شرط کے سبب کئی کھلاڑی مختصر وقت ہونے کے باوجود پی ایس ایل میں شرکت سے ہچکچارہے ہیں۔

پی ایس ایل 6 یکم جون سے دوبارہ شروع ہورہی ہے تو اگلے ہی دن انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہوجائے گی،9جون سے انگلینڈمیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ شروع ہورہاہے جس کے سبب انگلش پلیئرزکی پی ایس ایل 6میں شرکت مشکوک ہے۔

جون کے وسط میں ہی بھارت اور نیوزی لینڈکے مابین آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جاناہے ،جون میں انگلینڈمیں سری لنکا اور انگلینڈکے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیںجواگرچہ پی ایس ایل 6کے اختتام کے بعد شروع ہوں گے مگر قرنطینہ کی شرط کے سبب ان دونوں ٹیموں کے موجودہ ٹی ٹوئنٹی اسٹارزپی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے مابین جون ہی میں سیریزکو حتمی شکل دیئے جانے کی اطلاعات ہیں تو یہ صورتحال پی ایس ایل منتظمین اور فرنچائزز کیلئے انتہائی مشکل ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کیلئے پہلے سے پک کئے گئے کئی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے سبب اگلے ماہ کے آغازمیں نئی ڈرافٹنگ کیلئے بھی دستیاب کھلاڑی کی فہرست مرتب کررہاہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔