گلیڈی ایٹرز ،زلمی کیخلاف لگاتار دو سالوں سے شکستوں کے بعد پہلی فتح کی متلاشی

پاکستان سپرلیگ 2022میں آج پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا ہونے جارہاہے اور اس میچ سے قبل دونوں ہی ٹیمیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے اہم ترین کھلاڑیوں سے محروم ہیں۔ پشاورزلمی اپنے کپتان وہاب ریاض کے علاوہ حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل اور ارشداقبال کے بغیر کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شاہد آفریدی کی خدمات میسرنہیں ہوں گی۔یہ تمام کھلاڑیوں کوویڈ19کے پازیٹوٹیسٹ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل پائیں گے۔

دوسری جانب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اسکواڈمیں جیسن روئے اور جیمز وینس موجود ہیں تاہم وہ ابتدائی میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جو ابھی تک پاکستان نہیں پہنچے۔ اس لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو اوپننگ جوڑی تشکیل دینے کے حوالے سے مشکلات ہوں گی۔

ہیڈٹوہیڈ:
دونوں ٹیموں کا سابقہ ہیڈٹوہیڈریکارڈ دیکھیں تو پشاورزلمی کو قدرے بدتری حاصل ہے جس نے اٹھارہ میں سے نو میچز جیتے ہیں اور آٹھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو فتح ملی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کا ایک میچ بے نتیجہ رہاہے۔

2019کے بعد سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل آنے والی ٹیم پشاورزلمی کیخلاف ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور گزشتہ دو ایڈیشنز میں کھیلے گئے چاروں باہمی میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آج گلیڈی ایٹرز کوشش کریں گے کہ شکستوں کے اس سلسلے کو بریک لگاسکیں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔