Breaking News

پاکستانی تاریخ کا بڑا ریکارڈعبداللہ شفیق کے نام

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق کو ٹی ٹوئنٹی اور فرسٹ کلاس کیریئرکاسنچری کے ساتھ آغاز کرنے والے واحد پاکستانی بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اگر وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئرکا اچھا آغاز نہیں لے پائے ۔جنہوں نے زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں 41*رنزکی ناقابل شکست اننگزکے ساتھ مختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا مگر دورۂ نیوزی لینڈمیں ملنے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں وہ صفرکی خفت سے آئوٹ ہوئے جس کے بعد سے وہ پاکستان کیلئے کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئرکے برعکس 22سالہ عبداللہ شفیق اپنے ٹیسٹ کیریئرکا شاندار آغاز کرنے میں کامیاب رہے ہیں جنہیں گزشتہ دورۂ بنگلہ دیش میں ٹیسٹ کیپ دی گئی۔جہاں وہ کیرئیرکے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں ففٹیاں بنانے میں کامیاب رہے۔جبکہ آسٹریلیاکے خلاف حالیہ ہوم سیریزکے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میں 44اور136رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر کیریئر کی اولین ٹیسٹ سنچری اسکورکی جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 96رنزکی اننگز پرپاکستان کو یقینی شکست سے بچانے میں اہم کردار اداکیا جبکہ لاہورمیں جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 81رنز بنانے کے علاوہ آخری ٹیسٹ کے آخری روز 27سے اپنی نامکمل اننگزدوبارہ شروع کریں گے۔

موجودہ وقت میں عبداللہ شفیق اس تاریخی سیریزمیں پاکستان کے ٹاپ اسکوررہونے کے ساتھ ساتھ مجموعی طورپر محض عثمان خواجہ کے بعد دوسرے ٹاپ بیٹر ہیں جو اب تک 397رنزبناچکے ہیں۔

عبداللہ شفیق ایک بڑے ریکارڈکے قریب ہیں جو آج لاہورٹیسٹ کے اختتام کے بعد آپ سے شیئرکیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔