کیا عمران خان نے سرفرازاحمدکو کپتانی سے ہٹوایاتھا؟ احسانی مانی بول اُٹھے

پاکستا ن کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے دورمیں پاکستان کرکٹ کو اپنے تئیں آگے بڑھانے کی پوری کوشش کی اور یہ بھی کہاکہ اُن کی کوشش تھی کہ آئندہ پی سی بی کے چیئرمین کے چنائو کے حوالے سے وزیراعظم کا کردار کم ہو۔

احسان مانی نے اپنے تازہ انٹرویومیں اس مفروضے اور قیاس آرائیوں کی بھی تردید کی ہے کہ عمران خان کے کہنے پر سرفرازاحمد کو پاکستان ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیاتھا۔اُن کا کہناہے کہ اس حوالے سے ہم پر کوئی دبائو نہیں تھا بلکہ یہ خالصتاً بورڈاور اعلیٰ حکام کافیصلہ تھا۔ یوں احسان مانی نے طویل انتظار کے بعد بالاآخر پہلی بار سرفرازاحمد کے حوالے سے کھل کر سامنے آئے ہیں۔

پرانا اور نیا ڈومیسٹک نظام

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا سابقہ نظام ایک فراڈتھا اورنہ صرف عمران خان بلکہ میں خود بھی چاہتاتھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعدادکم ہو اور کوالٹی کرکٹ زیادہ ہو۔اُن کا کہناہے کہ کھلاڑی آج پرانے ڈومیسٹک نظام کے مقابلے میں زیادہ ہی کمارہے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔