ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان اسکواڈ اورتربیتی کیمپ بارے اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 8مئی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ اور تربیتی کیمپ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اسکواڈ کا اعلان کب ہونے جارہاہے اور تربیتی کیمپ کب سے شروع ہوگا اور اس میں کتنے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل ’ورلڈاسپورٹس‘ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں سے پاکستان ٹیم کا کیمپ پندرہ مئی سے لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ 2023کاحصہ ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کیلئے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 50 سے زائد کھلاڑیوں کو طلب کیاہے جن میں  پاکستان سپر لیگ، ڈومیسٹک کرکٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔

پی سی بی کی جانب سے 25 کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس لیول اور پرفارمنس پر انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 سے 25 مئی جبکہ اسکواڈ کا حتمی اعلان 27 سے 29 مئی کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ملک میں سیاسی صورتحال کے باعث راولپنڈی کے بجائے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز منتقل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں گیا۔

پاک- ویسٹ انڈیز سیریزکا شیڈول

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ویسٹ انڈیزکے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کرچکاہے جوکہ درج ذیل ہے

8 جون پہلا ون ڈے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

10 جون پہلا ون ڈے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

12 جون پہلا ون ڈے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔