ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز-شاہین آفرید ی کا بڑافیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جوکہ حالیہ عرصے میں پاکستان کے اسٹرائک بولرکے طور پر اُبھرے ہیں، وہ اس وقت انگلش کائونٹی سیزن2022میں مڈل سکس کائونٹی کی نمائندگی کررہے ہیں اور آٹھ جون سے ویسٹ انڈیزکے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریزکے حوالے سے انہوں نے بڑا فیصلہ کرلیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ میں اتفاق پایاجاتاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریزمیں چند سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے اور آرام دینے کیلئے محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی ہی سب سے زیادہ مستحق سمجھے جارہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے 2020میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ گیندیں کرائی ہیں۔

اگرچہ ابھی تک پاکستان ٹیم کے سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان نہیں کیا مگر شاہین آفریدی کو یقین ہے کہ وہ یہ سیریز کھیلیں گے جس کیلئے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جوکہ اس وقت انگلینڈمیں موجود ہیں۔

بائیں ہاتھ کے پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

مڈل سیکس کاؤنٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریزکا شیڈول

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔