راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈبناڈالا

افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشدخان، جنہیں ٹی ٹوئنٹی سمیت ہر فارمیٹ کا خطرناک بولر سمجھا جاتاہے اور وہ طویل عرصہ تک عالمی نمبرون ٹی ٹوئنٹی بولر بھی رہے ہیں اور اب انہوں نے جاری آئی پی ایل میں نیا ریکارڈقائم کردیاہے جوکہ کم ترین میچز میں زیادہ وکٹوں کا بڑا سنگ میل عبور کرنے کا ریکارڈ ہے۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ راشد خان اس آئی پی ایل کے 12 میچوں میں 15 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

راشد خان کا عالمی ریکارڈ

لیگ اسپنر راشد خان نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف مقابلے میں 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ راشد خان نے اس دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 450 وکٹ بھی پوری کرلیں جس کی بدولت وہ ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 450 وکٹوں کا ریکارڈ بنا نے میں کامیاب ہوگئے۔جنہوں نے 323ویں میچ کی 321ویں بولنگ اننگزمیں یہ سنگ میل عبورکیا۔

راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں ڈیون براوو اور عمران طاہر کے بعد تیسرے بالربھی بن گئے ہیں۔

گجرات ٹائٹینز کی لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 62 رنز کی کامیابی میں راشد خان کی شاندار بالنگ کا اہم کردار تھا، انہوں نے 3.5 اوورز میں 4 وکٹیں اپنے نام کی۔

آئی پی ایل میں بھی راشد خان کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے، ان چار وکٹوں کے ساتھ راشد خان نے 450 وکٹوں کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں 450 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں راشد خان تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ گجرات ٹائٹنس نے اس مقابلے کو جیت کر 18 پوائنٹ کے ساتھ پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر ڈیون براوو 531 میچز میں 587 وکٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ہیں جنہوں نے 356 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 451 وکٹیں حاصل کی ہیں۔افغانستان کے راشد خان اس فہرست میں 323 میچز میں 450 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں، راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم میچز کھیل کر 450 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

لیگ اسپنر راشد خان کو عمران طاہر سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے لئے صرف 2 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔