شان مسعود نے بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور منیجمنٹ سمیت ہرکوئی مڈل آرڈرکی کارکردگی سے پریشان ہے۔ ٹاپ آرڈرمیں وائٹ بال کرکٹ میں ٹاپ آرڈرمیں تو کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ امام الحق اور فخرزمان بھی اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں مگر مڈل آرڈرسے سبھی بلے بازوں کے بیٹ کو زنگ لگ گیا ہے۔

پاکستان کو موجودہ وقت میں دستیاب تمام ان فارم کھلاڑی جو ٹیم سے باہر بیٹھے ہیں، وہ بھی ٹاپ آرڈر بلےباز ہیں اورٹیم میں پہلے ہی سے موجود ان فارم ٹاپ آرڈربیٹرزکی وجہ سے اُن کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی جن میں شرجیل خان اور شان مسعود نمایاں ہیں۔جس کی وجہ سے اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجوداوربہترین فارم میں ہونے کے باوجود ان دونوں بلے بازوں کو نہیں ٹیم میں شامل نہیں کیاجارہا۔

اب اس صورتحال سے نکلنے کیلئے شان مسعود نے کپتان بابراعظم اور سلیکٹرزکو بڑی پیشکش کردی ہے جن کا کہناہے کہ ٹیم میں واپسی میرا خواب ہے اور اگر مجھے اوپنرکے بجائے کسی اور پوزیشن پر کھلایا جاسکتاہے تو میں بخوشی کھیلنے کیلئے تیارہوں اور کبھی بھی اپنی پوزیشن کے حوالے سے شکوہ نہیںکروں گا۔

واضح رہے کہ شان مسعود پی ایس ایل کے آخری دونوں سیزن کے ٹاپ اسکورربلے بازوں میں شامل تھے جبکہ طویل فارمیٹ کی جاری انگلش کائونٹی چیمپئن ڈویژن ٹو میں بھی وہ لگاتار دو ڈبل سنچریاں اسکور کرکے کئی ہفتے ٹاپ اسکورررہنے کے بعد اب ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ان فارم شان مسعود پاکستان ٹیم کی اشد ضرورت

شائقین اور ماہرین سمجھتے ہیں کہ ان فارم شان مسعود فی الحال پاکستان ٹیم کی اشد ضرورت ہے اور اب اُن کی جانب سے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کی کھلی آفر بھی سامنے آگئی ہے اور اب انتظار ہے تو کپتان بابراعظم اور سلیکٹرزکے جواب کا۔بہرحال! اُمیدہے کہ سلیکٹرز قومی ٹیم کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اب شان مسعود کو وائٹ بال اسکواڈمیں شامل کریں گے۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔