ایشیاء کپ2022 کا شیڈول،پہلے دن پاک بھارت ٹاکرا

شائقین کرکٹ  ایشیاکپ 2022 کے شیڈول اور پاکستان اور بھارت کے میچز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیںگوکہ کرکٹ ایشیاء کپ کاابتدائی شیڈول سامنے آچکاہے جوکہ 27اگست سے 11ستمبر تک کھیلا جائے گا لیکن حتمی شیڈول ابھی سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوسکے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کب ہوگا لیکن دوسری جانب ہاکی ایشیا کپ 2022کے شیڈول اور پاک بھارت میچ کا شیڈول سامنے آگیاہے۔

ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022چار سے پانچ جون تک سوئٹرزلینڈمیں کھیلا جائے گا اور پاکستان ٹیم 19مئی کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز یعنی چار جون کو پاکستان ٹیم پہلے میچ میں پولینڈ اور دوسرے میچ میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔جس کے بعد اگلے روز پاکستان ٹیم سوئٹرزلینڈاورملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ ریحان بٹ کی نگرانی میں لاہورکے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیاجائے گا۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔