پاکستان نیوزی لینڈمیں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلے گا

نیوزی لینڈکرکٹ کی جانب سے پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022سے عین قبل وہاں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت موصول ہوئی ہے جس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کی بھرپور تیاری کرناہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے چیئرمین آپریشنز نے تصدیق بھی کردی ہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش اس مجوزہ ٹرائنگولر سیریز کیلئے راضی ہیں جبکہ پاکستان بھی تیسری ٹیم کے طورپر اس سیریزمیں شریک ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ستمبر میں انگلینڈکے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی باہمی ہوم سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد فارغ ہوجانے کے بعد پاکستان کو 16اکتوبر سے 13نومبر تک آسٹریلیامیں شیڈول آٹھویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہونا ہے۔

اب عین ممکن ہے کہ پاکستان آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل پڑوسی ملک نیوزی لینڈ جائے جہاں وہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کھیلے۔

ٹرائنگولر سیریزکا ممکنہ شیڈول

نیوزی لینڈمیں ٹرائنگولر سیریزکی ممکنہ ونڈو ستمبرکا آخری ہفتہ یا اکتوبر کا پہلا ہفتہ ہے۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں اس ٹرائی نیشن سیریزکا آغاز کیاجاسکتاہے۔تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈزکی باہمی رضامندی کے بعد نیوزی لینڈ اس سیریزکے حتمی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔