سخت گرمی کے بعد پاک-ویسٹ انڈیز میچزکاٹائم ٹیبل تبدیل ہوگا

سخت گرمی کے بعد پاک-ویسٹ انڈیز میچزکاٹائم ٹیبل تبدیل ہوگا
میچزکب شروع اور کب ختم ہواکریں گے، بڑی اپ ڈیٹ آگئی پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جون کی سخت گرمی میں تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کی گئی ہے، جوں جوں سیریزکا وقت قریب آتاجارہاہے، گرمی کا پارہ بھی بلند ہوتاجارہاہے اور ایسے میں اب میزبان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے اس سیریز کے تینوں ہی میچز کا ٹائم ٹیبل تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ایک روزہ سیریز کے میچز کے اوقات کار تبدیل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

پاکستان بھر میں ہیٹ ویو کے باعث جون میں بھی میچز دن میں شروع نہیں کروائے جا سکتے جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تینوں ایک روزہ میچز تقریباً شام 5 بجے شروع کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔اگر ایسا ہوا تو پھر میچز رات12بج کر 45منٹ پر ختم ہواکریں گے جس سے شاید شائقین کرکٹ پورے میچز نہ دیکھ سکیں کیونکہ ورکنگ ڈیز میں سب کو اگلی صبح کام پر بھی جانا ہوگا۔

واضح رہے کہ  عموماً ڈے اینڈ نائٹ ایک روزہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع کئے جاتے ہیں لیکن دوپہر کے وقت راولپنڈی اور ملتان میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے جس کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز دوپہر میں شروع کروانا ممکن نہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ سیریز

ذرائع کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث یہ میچز شام تقریباً 5 بجے شروع کروائے جانے کے قوی امکانات ہیں اور اس کیساتھ ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے پی سی بی کی جانب سے ڈرنکس بریک اور کولنگ کالر کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے میچز شام 6 بجے شروع کروانے کا فیصلہ کیا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک روزہ سیریز کھیلی گئی تھی جس کے میچز شام 6 سے رات 1 بج کر 45 منٹ تک کھیلے گئے تھے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔