محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئرہوگیا

غیرقانونی بولنگ ایکشن ثابت ہوجانے پر پابندی کا سامناکرنے والے پاکستانی پیسر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئرہوگیاہے۔یہ دعویٰ کرنے والے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکے ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے رپورٹ دی ہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن لگ بھگ ایکوریٹ ہوچکاہے جس پر مزید معمولی ساکام کرنے کے بعد آئی سی سی سے رابطہ کیاجائے گا تاکہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی دوبارہ سے جانچ کی جاسکے۔

گزشتہ بگ بیش میں اپنی تباہ بولنگ سے دھاک بٹھانے والے پاکستانی نوجوان پیسر محمد حسنین کو رواں سال اکتوبر،نومبر میں آسٹریلوی سرزمین پر کھیلے جانے والے آٹھویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے انتہائی اہم ہتھیار تصورکیاجارہاہے۔ اس لئے ماہرین ،سلیکٹرزاورٹیم منیجمنٹ سمیت عام شائقین کرکٹ کی نگاہیں بھی محمد حسنین کے جلد آئی سی سی سے کلیئرہونے پر لگی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین جلد کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید دکھائی دے رہے ہیں۔جنہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پریکٹس سیشن کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

محمد حسنین نے اپنے بولنگ ایکشن کی تازہ ویڈیو شیئر کردی

محمد حسنین کا پیغام

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’انشاء اللہ بہت جلد میں کرکٹ میں واپسی آؤں گا جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔

گوکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محمد حسنین کی ایکشن میں بہتری پر کافی مطمئن ہیں لیکن فوری طورپر آئی سی سی سے حسنین کے بولنگ ایکشن کی دوبارہ جانچ کا کہنے کے بجائے کوچز کے مکمل اطمینان کے بعد ہی آئی سی سی کو محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کا کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ محمد حسنین 8 ون ڈے اور18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 16دسمبر2021 کو کراچی کے مقام پر ویسٹ انڈیزکے خلاف تھا جوکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔