سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈکا اعلان کردیاگیا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین شروع ہونے والی باہمی سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے سلیکٹرز نے اپنے اسکواڈکا اعلان کردیاہے۔

سری لنکا اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین شیڈول سیریز جوکہ 24مئی سے شروع ہوگی، اُس کیلئے پاکستان ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کے اسکواڈزکا اعلان کردیا گیاہے۔جس میں دو نئی کرکٹرزبھی شامل کی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز گل فیروزہ اور لیگ اسپنر طوبہٰ حسن کو قومی خواتین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہےجو اس سے پہلے پاکستان کیلئے کوئی میچ نہیں کھیلیں۔

ملتان اور لاہور سے تعلق رکھنے والی بالترتیب گل فیروزہ اور صدف شمس کو 15 رکنی قومی خواتین ایک روزہ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 3 اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔

کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 21 مئی بروز ہفتہ سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن

ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔