شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بڑا اعزاز حاصل ہوگیا

پاکستان کے وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان کو ایک بڑا اعزاز حاصل ہوگیاہے جنہوں نے دُنیا کے ایسے ٹاپ تھری بولرزمیں جگہ بنالی ہے جنہیں کم عمری میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں کئی ایسے بولرز آئے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔حیران کن طورپر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 20سال کی عمر تک یعنی 21ویں سال میں لگنے سے پہلے جن تین بولرز نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ سبھی لیگ اسپنرز ہیں ۔جن میں شاداب خان بھی شامل ہیں۔

اگر ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں ایسے بولرزپر نگاہ ڈالیں جنہوں نے زندگی کی21ویں بہار دیکھنے سے قبل سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہوں تو اس منفرد فہرست میں سب سے اوپر افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے40 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل کر 79 وکٹیں اپنے نام کیں۔

کم عمرمیں ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے

راشدخان دُنیاکے واحد بولر ہیں جنہیں 20سال کی عمرمیں ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ اب تک کوئی بھی دوسرا بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ کم عمری میں دُنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے راشد خان دُنیاکی ہربڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔

کم عمری میں دوسری زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے ہیں جنہوں نے20سال کی عمرمیں 26ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیل لئے تھے جن میں وہ 47شکار کرنے میں کامیاب رہے ۔

ان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان تیسرے نمبرپر موجود ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمرمیں مجموعی طورپر 32ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلتے ہوئے 44 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اگر 20سال کی عمرمیں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرزپر نگاہ ڈالیں تو شاہین شاہ آفریدی 24وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد عامر 23وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرکھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔