بنگلہ دیش نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں  پاکستان کی مدد کردی

دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جاری ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل تک رسائی کا موقع اب بھی موجود ہے جسے آسٹریلیاکے ہاتھوں ہوم سیریز میں کامیابی حاصل نہ کرنے پر بڑا دھچکا لگاتھا۔

پاکستان اب آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھے نمبرپر موجود ہے جس نے 52 فیصد پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبرپر ہے۔

میزبان بنگلہ دیش اور سری لنکاکے مابین چٹاکانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اگر سری لنکا فتح حاصل کرلیتا تواُس کا پوائنٹس حاصل کرنے کا تناسب 50فیصد سے بڑھ کر 60فیصد ہوجاتا اور وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی آگے بڑھ کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیتا۔

بنگلہ دیش نے سری لنکاکو فتح حاصل کرنے کا موقع نہ دیکر ایک طرح سے پاکستان کی مددکردی ہے جس کی وجہ سے اب پاکستان کی چوتھی پوزیشن بچ گئی ہے۔پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں مزید تین سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اگلی اسائمنٹ دورہ سری لنکاہے جبکہ اس کے علاوہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریز بھی کھیلناہے جن میں پاکستان کے پاس شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹاپ ٹو پوزیشن پر آکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔