شاداب خان کے فینز کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان پی ایس ایل 2022میں ان فٹ ہوجانے کے بعد سے مسلسل میچز مس کررہے ہیں، وہ نہ صرف دورہ بنگلہ دیش بلکہ آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزکا ایک میچ تک نہیں کھیل سکے۔

شاداب خان پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان ہیں اوربہترین آل رائونڈر ہونے کے سبب اُن سے شائقین کرکٹ کو کافی توقعات وابستہ ہیں۔

رواں سال پاکستان نے ایشیاکپ اور کئی اہم ہوم سیریزکے علاوہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلناہے جس کیلئے پاکستان ٹیم کو مکمل فٹ شاداب خان کی اشد ضرورت ہے۔

اب بالاآخر وہ خبر سامنے آگئی ہے جس کا سبھی شائقین کرکٹ کو انتظار تھا،خاص طورپر شاداب خان کے فینزکو۔۔۔ اور وہ خبریہ ہے کہ شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان T20 وائٹلٹی بلاسٹ میں یارکشائر کی جانب سے کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کے ساتھ ان کے ساتھی حارث رؤف بھی شامل ہوں گے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشننگ کیمپ کے لیے 60 کھلاڑیوں میں شامل شاداب کو پی سی بی سے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) ملا۔تاہم، ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جون سے شروع ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ہونے کی صورت میں انہیں وطن واپس آنا پڑے گا۔

شاداب نے انسٹاگرام اسٹوری میں جہاز میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنے ساتھی حارث رؤف کو بھی ٹیگ کیا۔واضح رہے کہ رواں سال انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے کل دس کھلاڑیوں نے سائن اپ کیا تھا۔

ڈربی شائر کی طرف سے کھیلنے والے شان مسعود ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ حسن علی (لنکا شائر) سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔