اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ انجام دے دیا

اظہر علی نے وورسسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسسٹرشائر کیخلاف 328 گیندوں پر 18 چوکوں، 1 چھکے کی مدد سے ناٹ آئوٹ 202 رنز بنا لیے۔

پاکستانی بیٹرکی یہ کاؤنٹی کیرئیر میں پہلی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر چوتھی ڈبل سنچری ہےاظہر علی اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ اظہرعلی نے سنچری اسکور کرکے سجدہ کیا اور ارطغرل غازی کا روایتی انداز بھی اپنایا۔

شان مسعود کی سنچری

اس سے قبل شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ڈبل سنچری بنا چکے ہیں۔اظہر علی نے وورسسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسسٹرشائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔
پاکستانی بیٹرکی یہ کاؤنٹی کرکٹ کیرئیر میں پہلی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر چوتھی ڈبل سنچری ہے، اس دوران انہوں نے 18 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔