بابراعظم کی آئی پی ایل مارکیٹ ویلیو کتنی؟ پاکستانی کپتان سب سے بازی لئے گئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ تعلقات منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل سے بھی دورہیں جو صرف پہلا ہی ایڈیشن کھیل سکے تھے۔

گوکہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شامل نہیں ہوتے مگر اس کے باوجود کئی پاکستانی پلیئرزکی آئی پی ایل کے اعتبار سے مارکیٹ ویلیو لگائی جاتی ہے اور اب اس حوالے سے شعیب اختر بولے ہیں۔

شعیب اختر کا بابراعظم کے بارے میں دعویٰ

آئی پی ایل کے دوران ایک بھارتی اسپورٹس نیٹ ورک پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر 1 بلے باز بابر اعظم کی مالیت 15-20 کروڑ ہے۔

یعنی اس اعتبار سے بابراعظم آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن سکتے ہیں۔آئی پی ایل 2022میں لوکیش راہول کی قیمت سب سے زیادہ 17کروڑروپے ہے جبکہ روہت شرما ، رشبھ پنت اور راویندراجدیجہ 16،16کروڑمیں بکے تھے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 15 واں ایڈیشن اس وقت جاری ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔