بابراعظم کی جگہ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی تجویز، نیا کپتان بھی سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم موجودہ وقت میں تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ کرکٹ حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

گوکہ بابراعظم محض سرفرازاحمد کے بعد پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں جنہوں نے محض 10 شکستوں کے بدلے 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں اور آئی س سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے تو وہ لگاتار فتوحات حاصل کررہے ہیں۔

لیکن اس کے باوجود یہ سوچ کم نہیں ہوئی کہ بابراعظم کا بوجھ کم کرنے کیلئے تین میں سے کسی ایک فارمیٹ کی قیادت سے الگ کیاجائے۔

اس بات کا کئی بار اظہارکیاجاچکاہے کہ زیادہ بوجھ اورپریشر ہونے کے خطرے کے پیش نظر بابراعظم کو کم ازکم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے بوجھ سے آزاد کیاجائے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ پر گہرا اثر رکھنے والے ایک ’’بڑے‘‘ نے نہ صرف بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا مشورہ دیاہے بلکہ متبادل کپتان کا نام بھی تجویز کردیاہے۔

بابراعظم کا متبادل کپتان کون؟

آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈکی اکیڈمی کے ہیڈ کے طورپرکام کرنے والے پاکستان کے سابق آل رائونڈر مدثر نذر کا کہناہے کہ بابراعظم اس وقت تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اُن کے کندھوں سے کچھ دباؤ اتارنے کے لیے 27 سالہ کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹا دینا چاہیے۔

مدثرنذر نے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ اُن کے متبادل کے طورپر نئے کپتان کا بھی نام تجویز کیا جوکہ محمد رضوان ہیں۔

محمد رضوان کے پی کے اور ملتان سلطانز کی بہترین انداز میں قیادت کررہے ہیں۔جہاں انہوں نے متعدد بار کے پی کے کی ٹیم کو چیمپئن بنوایا وہیں وہ اپنی قیادت میں مسلسل دوسری بار ملتان سلطانز کو پی ایس کے فائنل میں پہنچانے میں کامیاب رہے جن میں سے ایک بار انہوں نے اپنی ٹیم کو چیمپئن اور دوسری بار رنراپ ٹیم بنوایا۔

پاکستان کرکٹ پر گہری نگاہ رکھنے والے مدثر نذر کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بابر اعظم کی جگہ یقینی طور پر پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانا چاہیے۔

چونکہ رضوان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہیں، اس لیے مدثر نذر کو لگتا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کپتان کے طور پر اعظم کی جگہ لینے کے لیے اہم امیدوار ہیں۔

اپنے تازہ انٹرویو میں مدثر نذر نے کہاکہ’’ اگر مجھے اختیار ہوتا تو میں یقینی طورپر، میں ٹی ٹوئنٹی کے لیے بابر کی جگہ رضوان کو کپتان بنادیتا‘‘۔

بابراعظم اور محمد رضوان کی پی ایس ایل اور مجموعی ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کا ریکارڈ ہمارے یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ پر دیاگیاہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔