رمیزراجہ کی جگہ نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گٹھ جوڑ، بڑی پیشرفت

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیزراجہ گوکہ بہترین انداز میں بورڈکو چلارہے ہیں اور کئی نئے منصوبے شرو ع کئے ہیں، نوجوان کرکٹرزسے لیکر سابق کرکٹرزکو پنشن میں ایک لاکھ روپے ماہوار اضافے تک کئی کام کئے ہیں لیکن اس کے باوجود اُن کے سرپر تلوار لٹک رہی ہے۔

حکمران جماعت کے قریبی سمجھے جانے والے صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اپنے تئیں کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح یہ عہدہ دوبارہ حاصل کرلیں تو دوسری جانب،پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے بھی اس عہدے کیلئے تگ و دوشروع کررکھی ہے۔

زرداری-شہباز اور ذکاء اشرف کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں

سابق صدر آصف زرداری نے ذکاء اشرف کی پی سی بی کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرائی تو اس حوالے سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے کہنے پر شہباز شریف نے ذکاء اشرف سے خصوصی اور علیحدگی میں ملاقات کی جس میں بعد میں آصف زرداری بھی شریک ہوئے اور یہ اس ملاقات میں کرکٹ امور ہی زیربحث رہے۔

گوکہ اس ملاقا ت کے بعد آفیشلی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا کہ کیا پیش رفت ہوئی ہے لیکن بعض ذرائع سمجھتے ہیںکہ شہباز شریف معاشی چیلنج کے باعث کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کے خواہاں بھی نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ موجودہ چیئر مین رمیز راجہ کو ہٹانے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ رانا مشہود عندیہ دے چکے ہیں۔جن کا کہناتھا کہ رمیزراجہ کا بطورچیئرمین پی سی بی کوئی مستقبل نہیں ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔