پاکستان کو بڑادھچکا، ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹاپ کھلاڑی کے باہرہونے کا خدشہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے ماہ کے اوائل میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز ہونی ہے جس کے آغاز میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں ۔ملکی نامساعد سیاسی حالات کے پیش نظر ابھی تک اس سیریزکے وینیو کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی یا ملتان میں؟

اب پاکستان کو اس سیریزکے آغاز سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے جس کے ٹاپ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے حالانکہ وہ اس سیریزمیں شرکت کا ارادہ کرکے ہی انگلینڈمیں جاری کائونٹی سیزن چھوڑکر وطن واپس آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران تھکاوٹ، درد اور بخار کی شکایت رہی اور اب معائنہ کرنے کے بعد ٹیم کے ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ جلد از جلد دوبارہ سے فٹ ہو جائیں۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا تفصیلی چیک اپ بھی کرے گا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ کب سے بولنگ شروع کریں۔اس لئے اب اس بات کا خطرہ بڑھ گیاہے کہ شاید وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز نہ کھیل سکیں۔

شاہین آفریدی کو لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جون سے شروع ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔