محمد حسنین کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیم میں واپسی کا امکان روشن

غیرقانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے جن کی پاکستان ٹیم میں فوری واپسی کا امکان روشن ہوگیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی جانب سے کلیئردیئے جانے اور اُن کے مکمل اطمینان کے بعد فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنے نئے بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسنین کا لاہور میں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوا جہاں تاہم پی سی بی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجے گا۔اسی بائیومیکینک لیب میں ہی محمد حسنین کا پہلا ٹیسٹ ہواتھا۔

محمد حسنین کے باولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے کام کیا، ایکشن ری ماڈل ہونے کے بعد کم از کم دو بار محمد حسنین کا ایکشن قانونی آیااور حوصلہ افزاء رپورٹ کے بعد محمد حسنین کا باضابطہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی کا فیصلہ جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کو آئی سی سی نے نہیں بلکہ ایک ممبر بورڈ نے رپورٹ کیا تھا ، ممبر بورڈ کے رپورٹ کرنے کی وجہ سے آئی سی سی کو ایکشن ٹیسٹ کرانے کے لیے کہنا ضروری نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو درست کر کے آئی سی سی کو مطلع کرنا ہے،اب بولنگ ایکشن کی درستگی کے بعد پی سی بی آئی سی سی کوآگاہ کر دے گا ۔

یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بی بی ایل میں رپورٹ ہوا تھا تاہم لاہور کی بائیو مکینک لیب میں ہونے والے ٹیسٹ میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔جس کی وجہ سے اُنہیں پی ایس ایل 2022سے دستبردارہونا پڑاتھا۔

Check Also

پاکستان سری لنکا سیریز فکسڈ تھی، بڑے انکشاف کے بعد تحقیقات کا آغاز

کرکٹ میں کئی میچ فکسرزاوردیگر کرپٹ آفیشلز کے خلاف بڑی بڑی سزائیں ہوجانے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔