پی ایس ایل 8میں نیا اضافہ، بورڈنے خوشخبری سنادی

پاکستان سپرلیگ کے آنے والے سیزن 2023-24کیلئے گوکہ پہلے ہی اعلان ہوچکاہے کہ یہ ایونٹ گزشتہ دو ایڈیشنزکی طرح صرف کراچی اور لاہور میں نہیں ہوگا بلکہ دیگر دو وینیوز ملتان اور راولپنڈی میں بھی میچز کرائے جائیں گے۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 2023کیلئے ایک نیا اضافہ کرنے جارہاہے جوکہ تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل 5مختلف ملکی گرائونڈزپر انعقاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کے دوران میچوں کی میزبانی کے لیے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی مرمت کرنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کے مداحوں کی شاندار سپورٹ کے تجربے کاحوالہ دیتے ہوئے پشاور زلمی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے میچز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلیں۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر آف کرکٹنگ افیئرز محمد اکرم نے انکشاف کیا کہ زلمی فرنچائز پی ایس ایل 8 کے میچز کی میزبانی کی درخواست پہلے ہی دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے اور حکام سے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا ہے ۔

پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم کی تعمیر کی پیشرفت شیئر کی۔اس ٹویٹ نے شائقین کے جوش و خروش کو بڑھا دیا ہے کیونکہ وہ PSL کے پشاور آنے پر اپنی ہوم ٹیم کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔