پشاورزلمی نے اگلی پی ایس ایل بارے بڑا اعلان کردیا

پشاورزلمی پاکستان سپرلیگ کی چند کامیاب ترین ٹیموں میں شمارہوتی ہے اور اُس نے ابھی سے اگلےسیزن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن یعنی پی ایس ایل 2023سے قبل پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے ایک بڑا اعلان کیاہے جوکہ لاہورقلندرزکی طرح نئے ٹیلنٹ اور نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کے حوالے سے ہے۔

نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی کوشش میں، پشاور زلمی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے عالمی ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔

پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زلمی اس موسم گرما میں برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں تمام سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اوپن کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کرے گا اورجہاں سے نکلنے والے باصلاحیت پلیئرز آئندہ پی ایس ایل سیزن میں پشاور زلمی کا حصہ بنیںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرائلز امریکا، انگلینڈ اور یورپ میں کیے جائیں گے اورجہاں سے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی پی ایس ایل 8 کے لیے زلمی کا حصہ ہوں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی پاکستان کی مقبول فرنچائزز میں سے ایک ہے لیکن بیرونی ممالک میں بھی اس کا بہت بڑا سپورٹ بیس ہے۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ ( ایس ایل سی ) کو اسپانسر شپ کی پیشکش کی تھی۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔