طوبہ حسن نے ڈیبیومیچ میں بیسٹ بولنگ کا ریکارڈ بناڈالا-پاکستان فاتح

پاکستا ن اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں طوبہ حسن نے کیریئرکے اولین میچ میں بیسٹ بولنگ کاریکارڈ بناڈالا جس کی بدولت پاکستان سیریزکا پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیتنے میںکامیاب رہی۔

طوبہ حسن کو دسویں اوورمیں بولنگ پرلایاگیا تو دو وکٹوں پر پچاس مکمل کرنے والی سری لنکن بیٹنگ لائن اچانک لڑکھڑاگئی۔طوبہ حسن کی محض آٹھ وکٹوں کے عوض تین وکٹوںکی کارکردگی نے سری لنکا کو 106/8رنزتک محدود کیا۔

بعدازاں ابتدائی وکٹیں گرنے کے باوجود بسمہ معروف (28رنز) اور نداڈار(*36رنز) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت18.2اوورزمیں مطلوبہ ہدف عبورکرکے پاکستان ٹیم یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

طوبہ حسن نے آج پاکستان ویمنز تاریخ میں کیریئرکے اولین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بیسٹ بولنگ کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل کوئی پاکستانی ویمن بولر پہلے میچ میں دو سے زائد وکٹیں حاصل نہیں کرسکی تھی۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔