پاک ویسٹ انڈیزسیریزمنعقد ہوگی یا ملتوی؟-پی سی بی کا بڑا اعلان

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آٹھ جون سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریزکے ملتوی ہوجانے کی خبروں کے بعد بڑا اعلان کردیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ سیریز ہوگی یا نہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈکے میڈیا منیجر سمیع الحسن برنی نے واضح طورپر کہاہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریزکے ملتوی کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیںاور اس حوالے سے کئی تجویز زیر غور بھی نہیں ہے۔

سیریز کا آغاز 8 جون سے راولپنڈی میں ہونا ہے جبکہ تین میچوں کی سیریز کے لیے ملتان کو بیک اپ وینیو کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔سمیع نے تصدیق کی کہ وہ ان میچوں کے انعقاد کے حوالے سے باضابطہ تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا منیجر نے مزید کہاکہ پاکستان میں کسی بھی تقریب کا انعقاد مقامی انتظامیہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچز اس مقام پر ہوں گے جہاں سے گرین سگنل ملے گا، فیصلوں کے لیے وقت کم ہے۔

کھلاڑی کب اور کہاں جمع ہوں گے؟

پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ کھلاڑی یکم جون کو راولپنڈی میں تربیتی کیمپ کے لیے جمع ہوں گے جب کہ ویسٹ انڈیز 5 جون کو پہنچیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ زائرین کو بکنگ سے پہلے کہاں پہنچنا ہے جبکہ براڈ کاسٹرز اور ان کا سامان بھی وقت پر پہنچنا چاہیے۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ انہیں راولپنڈی یا ملتان پہنچایا جائے گا؟

“ہمیں ہوٹل سمیت لاجسٹکس کی ضروریات کا بھی انتظام کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اس ہفتے کے آخر تک ہماری رہنمائی کرے گی اور سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔