Breaking News

ہمارایہ بلے باز کین ولیمسن اور راہول ڈریورڈکی کلاس ہے، بابراعظم کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے ایک نوجوان کھلاڑی کو کین ولیمسن اور راہول ڈریورڈ کی کلاس کا بیٹر ہونے کا دعویٰ کیاہے اور وہ بلے باز عبداللہ شفیق ہیں۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنی ٹھوس تکنیک سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔22 سالہ نوجوان نے راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری درج کی، اس کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں بالترتیب 96 اور 81 رنز بنائے۔

دریں اثنا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے عبداللہ کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ ہم ان کا موازنہ کین ولیمسن اور راہول ڈریوڈ جیسے عظیم بلے بازوں سے کرتے ہیں۔میں ذاتی طور پر عبداللہ کی اسٹائلش بلے بازی کو دیکھتا ہوں اور یقینی طور پر لطف اندوز ہوتا ہوں۔ وہ بہت صاف ستھرا کھیلتا ہے۔

 عام طور پر ہم عبداللہ شفیق کا موازنہ کین ولیمسن اور راہول ڈریوڈ سے کرتے ہیں۔ ہم انہیں ڈریوڈ کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کو ون ڈے اسکواڈمیں کافی عرصے سے رکھا جارہاہے مگر وہ ابھی تک پاکستان کیلئے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے اور اُن کا وائٹ بال کیریئربھی زیادہ متاثرنہیں ہے جو ڈومیسٹک لیول پر کھیلے گئے لسٹ اے (ایک روزہ)میچز میں ایک بھی ففٹی پلس اننگز نہیں کھیل سکے۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔