پاک-ویسٹ انڈیز سیریزپر یوٹرن ، وینیوایکبارپھر تبدیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریزکے حوالے سے تازہ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں بڑا یوٹرن لیتے ہوئے سیریزکاوینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اس سے قبل آج صبح اطلاع آئی تھی کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ختم ہوجانے کی وجہ سے سیریز اب حسب پروگرام آٹھ جون سے راولپنڈی میں ہی شرو ع ہوگی لیکن اب آنے والے دنوں میں اسلام آبادمیں سیاسی کشیدگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیریزکا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق اب یہ سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی اور ویسٹ انڈین ٹیم اب 5جون کو راولپنڈی کے بجائے ملتان پہنچے گی جہاں شدید گرمی دونوں ٹیموں کا امتحان لے گی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کو صدارتی لیول کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی اورمیچز کے ٹائم ٹیبل کے بعد یہی امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ یہ میچز شام پانچ سے چھ بجے شروع ہواکریں گے۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔